اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بورگے برینڈے نے کابل میں افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی سے ملاقات میں تاکید کی کہ ناروے کے فوجی افغانستان میں موجود رہیں گے۔ ناروے کے وزیر خارجہ نے افغانستان کی تعمیرنو کے لۓ ناروےکی جانب سے دی جانے والی امداد کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ناروے کے تقریبا پچھتہر فوجی افغان فوجیوں کی تربیت کے لۓ افغانستان میں موجود رہیں گے اس کے علاوہ فریقین کے مذاکرات میں افغانستان میں قیام امن ، مالی بدعنوانی کے مقابلے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون میں توسیع سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران افغانستان میں ناروے کے تقریبا چھ سو فوجی موجود تھے۔ اس وقت افغانستان میں جاری بدامنی اس ملک کی حکومت کے لۓ سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ اور یہ بدامنی امریکی قیادت میں غیر ملکی فوجیوں کی تیرہ برسوں پر محیط موجودگی کا نتیجہ ہے۔
.......
/169